راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ محکمہ
تعلیم کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کی حاضری کو سو فیصد
یقینی بنایا جائے۔غیر حاضر اساتذہ کے خلاف عملی کاروائی کی جائے۔انہوں نے
کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی داخلہ مہم پالیسی کو مزید تیز کریں اور کوئی
بچہ سکول سے باہر نظر نہ آئے۔اس موقع پر ڈی ایم او قمر الزمان قیصرانی ،ای
ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ، سنیئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد ،ڈی او زنانہ
،مردانہ ،ڈپٹی ڈی اوز، اور اے ای اوز اور سلطان خان نے شرکت کی۔ڈی ایم او
نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکولوں میں فرنیچر کی تقسیم تقریبا 90فی صد
مکمل ہو چکی ہے۔اور بجلی کے میٹر بھی سکولوں میں لگ چکے ہیں۔جبکہ داخلہ مہم
ساتھ ساتھ جاری ہے۔اے ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران کو
ہدایت کی کہ غیر رجسٹرڈ سکولوں کو بند کیا جائے اور ان کی لسٹیں ضلعی
انتظامیہ کے نوٹس میں لائی جائیں اس موقع پر سنیئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور
احمدنے ڈی ٹی ایس سی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
0 comments:
Post a Comment