راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسر کی عدم تعیناتی کے
باعث ضلع بھر میں سیفٹی آلات کے بغیر کاروبار کرنے کے رجحان میں اضافہ،
منتھلیوں کے باعث جگہ جگہ گیس سلنڈروں کی غیر قانونی فلنگ کا دھندہ عروج پر
پہنچ گیا ،ڈسٹرکٹ آفیسر کے اختیارات آفس کے جونیئر کلرک نے سنبھالے ہوئے
ہیں ۔سیفٹی آلات کی عدم موجودگی کے باعث کسی وقت بھی کوئی سانحہ رونما ہو
سکتا ہے عوامی، سیاسی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا
مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق سول ڈیفنس کے ضلع بھر کے معاملات ایک جونیئر
کلرک نے سنبھالے ہوئے ہیں ۔خزانے سے متعلقہ معاملات بھی غیر قانونی طور پر
سر انجام دئے جا رہے ہیں گنجان آباد علاقوں میں گیس کی ری فلنگ سے انسانی
جانوں کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔خطر ناک جگہوں پر سیفٹی آلات ناپید ہو چکے
ہیں ۔اس کے بدلے بلا خوف و خطر منتھلیاں وصول کی جا رہی ہیں محمد زمان،رشید
احمد ،بلال احمد ،میاں صفدر و دیگر نے ڈی سی او راجن پور سے اصلاح احوال
کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment