راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ایم اے ،
ایم ایس سی کے 48طلبہ و طالبات کی ٹیوشن فیس کی مد میں 1729روپے فی طالب
علم فیس معافی کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری نے کہا کہ وزیر اعظم
پاکستان کی کم ترقی یافتہ جنوبی پنجاب کی طلبہ وطالبات کے لئے ٹیوشن فیس
کی معافی نہایت احسن اقدام ہے۔ پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی نے
کہا کہ حکومت پنجاب نے دور افتادہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے لئے
ٹیوشن فیس معاف کر کے تعلیم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ پروفیسر کلیم
اخترقریشی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے طلبہ کے فیسوں کی
معافی سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور ترقی کی مزید منزلیں طے کر ے
گا۔تقریب سے پروفیسر مقصود احمد،ڈاکٹر جاوید پتافی اور پروفیسر نعیم خان نے
خطاب کیا۔
0 comments:
Post a Comment