Feature Top (Full Width)

Sunday, 9 November 2014

لیڈ پا کستان نےتین بستیوں میں100 غر یب گھر انوں کو سولر لیمپس سے روشن کیاامجد فاروق

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) لیڈ پا کستان نے با ر کلے کے مالی تعا ون سے یو نین کو نسل مر غا ئی کی تین بستیوں میں100 غر یب گھر انوں کو سولر لیمپس سے روشن کیا اور اس سلسلے میں 34 غر یب خواتین کوسولر لیمپس دے کر چھو ٹے کا روبار کی تر عیب دی جس سے خواتین کی سما جی تر قی کے سا تھ ان کے خا ندانوں کی آمد نی میں آضا فہ بھی ہوا ۔بر ائیٹ انٹر پرا ئز با کلے پر اجیکٹ کو بستی شیدی ،مڈگولہ اور بستی لعل بخش میں انجمن بہبود نوجوان ABN راجن پور نے کا میا بی سے چلا یا یہ با ت لیڈپا کستان کے پر اجیکٹ منیجر محمد اسفر نے پر اجیکٹ شوکیس ایونٹ کے موقع پر بتا ئی ۔پر یس کلب کے صدر انجینئر امجد فاروق ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لو کل گو رئمنٹ راجن پور محمد یعقوب خان شیر وانی اور سا بق سٹی ناظم کنور کما ل اختر اور سید آفتاب احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سولر انر جی کو فروغ دے کر ملک میں توانا ئی کے بحران کو دور کیا جا سکتا ہے کیو نکہ یہ سستا تر ین ،ما حول دوست توا نا ئی کا متبا دل ذریعہ بھی ہے ہیلپ فا ؤنڈیشن کی ڈسٹر کٹ منیجر محتر مہ رخسا نہ مبارک نے کہا کہ سولر لیمپس کی فر اہمی سے خواتین کے میعار زندگی میں بہتری لا ئی جا رہی ہے اے بی این کے صد ر مشتا ق احمد رضوی نے بر یفینگ کے دوران بتا یا کہ فررویا ت زند گی کے لئے سولر لیمپس کے استعمال سے خصوصا خواتین کی صحت اور بچوں کی تعلیم و تر بیت پر بھی مثبت اثرا ت مر تب ہو رہے ہیں اس موقع پر پر وگرام آفیسر زغلام حسین شا ہین ،مس سعدیہ بھٹی اور مقدس روبیلہ نے سیل کا ری کے فرائض انجام دیئے جبکہ اطہر سیلم ،عبد الر حمن خان اور دیگر سما جیتنظیموں کے نما ئندگان با رک اللہ ،عا بد حسین نے بھی اپنے اپنے خیا لات کا اظہا ر کیا جبکہ کمیونٹی ممبران ،صحا فیوں اور سما جی کا رکناں کی ایک بڑی تعد اد شر کت کی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers