راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) راجن پور میں چھ ماہ پہلے ہونے والے افسوس ناک
واقعے کی چھان بین پولیس نہ کر سکی ۔ 14مئی کو چودہ سالہ لڑکے سراج احمد
کی لاش نہر سے برآمد ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر راجن پور تھانہ صدر مقدمہ
نمبر211/14مورخہ 14-05-2014کو درج کرائی گئی اور راجن پور کی انتظامیہ نے
کاروائی کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی ۔ لیکن اس واقعے کے کچھ دن بعد ہی
پولیس نے اپنے کانوں پر ہاتھ دھر لیے اور مظلوم خاندان کی فریاد سننے کو
بھی تیار نہیں ہیں ۔ مقتول کے والد نے بیان کے دوران کہا کہ میں غریب آدمی
ہوں میرا بیٹا میرے بڑھاپے کا سہارا تھا جو مجھ سے چھین لیا گیا پولیس نہ
تو میرے بیٹے سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کرا سکی ہے اور نہ ہی میرے
بیٹے کے قاتلوں تک پہنچ سکی ہے انصاف کے لیے در بدر ٹھوکریں کھاکر تنگ آ
چکا ہوں ۔اگر مجھے انصاف فراہم نہ کیا گیا تو میں اور میری بیوی اپنے آپ کو
ڈی پی او آفس راجن پور کے سامنے آگ لگا دیں تاکہ انتظامیہ پر شرمندگی کا
یہ دھبہ تا عبد ختم نہ ہو سکے کہ پولیس مظلوموں کو انصاف دلالنے میں مکمل
طور پر ناکام ہے۔
0 comments:
Post a Comment