راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی چٹھی کے باوجود سکیل 1
تا4 کے ملازمین محکمانہ ترقی سے محروم ،چٹھی جاری ہوئے 5 ماہ گذر گئے مگر
صوبے بھر میں عمل درآمد نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق فنانس سیکرٹری پنجاب مسٹر
جہانزیب خان نے 18 جولائی کو مراسلہ جاری کیا جس میں صوبے کے متعلقہ
آفیسران کو ہدایت کی کہ سکیل ایک تا چار کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی
دی جائے اور اس پر یکم جولائی 2007 ء سے عمل درآمد کیا جائے مگر تاحال اس
چٹھی پر عمل درآمد نہ ہوسکا چھوٹے سرکاری ملازمین نے اعلیٰ صوبائی حکام سے
مطالبہ کیا ہے کہ اس چٹھی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔
0 comments:
Post a Comment