راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،ریوینو دفتر واپڈا میں کرپشن کا رَاج
،بجلی بلوں میں رعایت سمیت بجلی بل دُرست کرانے اور بلوں کی اقساط کرانے کے
اَلگ اَلگ نِرخ مُقرر ،صارفین کا شَدید احتجاج کرپٹ عملہ کے تبادلہ کا
مطالبہ تفصیل کے مطابق صارفین واپڈا خلیل احمد ،خواجہ ممتاز الہٰی
،سعیداحمد،عبدالوہاب ،نذیراحمد ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو
بتلایا کہ واپڈا کے میٹر ریڈرز نے اوورریڈنگ کرکے صارفین کو شدید مالی
پریشانیوں میں مبتلاء کردیا ہے اب واپڈا دفتر کا چکر کاٹ کاٹ کرتھک چکے ہیں
ضلعی ہیڈ کوآرٹر پر ریونیو آفیسر کی سیٹ خالی پڑی ہوئی ہے محکمہ نے اَمین
گل کو عارضی طور پر ریونیو آفیسر کا چارج سونپ رکھا ہے جس نے کرپشن کے
ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اوور بلنگ کے شکار صارفین سے منہا شدہ رقم کے بدلے
پانچ سے دس ہزار روپے رشوت دینے والوں کے بلز درست کئے جارہے ہیں دیگر
صارفین کو دفتر سے نکال باہر کیاجاتا ہے ٹاور کمپنیوں ،کاٹن فیکٹریوں اور
بڑی کارخانے داروں کے میٹرز فرضی ایم سی اوز کے ذریعے تبدیل کرکے ہرماہ
میپکو کمپنی کو لاکھوں روپے کے خسارے سے بھی دوچار کیا جارہا ہے شہریوں نے
وزیراعظم میاں نواز شریف اور چئیر مین واپڈاسے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین
واپڈا کی مشکلات حل کی جائیں اور واپڈا آفس میں کرپٹ اہلکاروں کا قبلہ درست
کیا جائے دوسری جانب قائمقام ریونیو آفیسر محمد امین گل کا موقف میں کہنا
ہے کہ کرپشن کا الزام سراسر غلط ہے جبکہ دفتر آنے والے صارفین کو قانون کے
مطابق فوری طور پر بل بجلی دُرست کردیا جاتا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment