راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ و مرکزی رہنما
سرائیکستان عوامی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے انڈس ہائی وے میں شہید
ہونے والے دریشک برادری کے افراد فاروق اور الہی بخش دریشک کی وفات پر
تعزیت کی اور سابق ممبر ضلع کونسل سردار عبدالرحمن دیشک کی والدہ کی تعزیت
کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نظام کی تبدیلی ریلوے کے کرایہ اور
پیٹرول کے ریٹ کم کرنے سے نہیں بلکہ ملک میں قابض بالدست قوتوں سے عوام کو
نجات دلانا ضروری ہے اسلام آباد دھرنا کی طرح سرائیکیوں کو بھی تخت لاہور
سے آزادی اور شناخت کے حصول کیلئے وسیع تر احتجاج ضروری ہے ۔سرائیکی خطہ کی
شناخت کا مکمل دفاع کریں گے اور مکمل جغرافیہ پر مشتمل سرائیکی صوبہ لیں
گے شناخت کی اہمیت نہ ہوتی تو جنوبی افریقہ میں لاکھوں افریقیوں نے جان کے
نذرانے پیش کر کے حقوق لئے ۔بلوچ ،سندھی اور پختون ہزاروں لوگوں کی
قربانیاں دے کر اپنی شناخت کو محفوظ کر رہے ہیں فلسطین میں عرب شناخت کے
تحفظ کیلئے ستر سال سے مزاحمت جاری ہے کسی کو بھی دھرتی کا نقشہ نہیں بگاڑ
نے دیں گے میاں برادران کی سیاست لاہور تک محدود ہے اب لاہور بھی ان کے
ہاتھ سے جا رہا ہے عمران خان کو تبدیلی پسند ثابت کرنے کیلئے میاں برادران
سے جدا پالیسیاں اختیار کرنا ہوں گی سرائیکی صوبہ کی حمایت کرنا ہوگی مسلم
لیگ ن فارودڈ بلاک سیاسی جگہ بنا سکتا ہے اگر ذوالفقار کھوسہ چھوٹے صوبوں
کا دورہ کرکے کمپین کریں تو مائنس ٹو فارمولا کامیاب ہو سکتا ہے ۔بعد ازاں
ایس کیو آئی کے رہنما پھنے خان بلہوڑا کی وفات پر تعزیت کی اور رانا ارشد
کی چائے کی دعوت میں شرکت کی سابق چیرمین یونین کونسل یونس شاہ کے ظہرانے
میں شرکت کی اور مخدوم ندیم شاہ کی عشائیہ میں شرکت کی اس موقع پر عنایت
حسین بلہوڑا حاجی امجد سیال ،ارشد بلہوڑا ، چوھدری لیاقت حسین ،مشاہد افغان
،ملک عبدالقدوس عبدالستا ر بلہوڑا ، اسحاق لغاری ،منظور حسین جتوئی ودیگر
بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment