راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کے نواحی علاقہ عمرکوٹ ،کوٹلہ حسن شاہ
،رکھ قادرہ کے مکینوں ڈاکٹر حضور بخش سعیدی ،حافظ محمد نواز سعیدی ،مستری
رفیق احمد سعیدی ،رسول بخش سعیدی ،محمد رمضان سعیدی نے احتجاج کرتے ہوئے
میڈیا کو بتلایا کہ ہمارے مخالفین ملک محمد بخش،بختیار،منیر ،صغیر ،گانمن
اقوام ماچھی آئے روز ہمیں اپنی زمینوں اور گھر وں سے بے دخل کر ناچاہتے ہیں
اور ہمارے اوپر ناجائز مقدمات کرانے میں پیش پیش ہیں اور ہمیں جھوٹے اور
بے بنیاد واقعات میں ملوث کرکے ہمیں پھنسوا کر ہمارے گھر اور زمینوں پر
قابض ہونا چاہتے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اور ڈسٹر کٹ
پولیس آفیسر سے انصاف فراہم کرنے اور جانی ومالی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل
کی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment