راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ تعلیم اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے ۔
پنجاب گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق مار نہیں پیار پر عمل کرے۔ سکولوں می
مسنگ فیسی لیٹریز جلد مکمل کی جائیں ۔ بچوں کی داخلہ مہم کو تیز کیا جا ئے
اور اساتذہ کی حاضر کو یقینی بنایا جا ئے ۔یہ باتیں ڈی سی او غازی امان
اللہ نے محکمہ تعلیم کی ما ہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو
ئے کہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ،ڈی ایم او ،ڈی او تعلیم،ا ی ڈی او
ورکس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم،ڈی او ز اور اے ای اوز موجود تھے۔ ڈ ی سی او
نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ سکولوں میں فرنیچر کی تقسیم کا
عمل جلد مکمل کیا جا ئے۔ سکولوں میں میٹر لگوائے جا ئیں۔ افسران سکولوں کی
مانیٹرنگ جاری رکھیں اور تعلیمی منصوبوں کی نگرانی بھی کریں ۔ غلط میٹریل
استعمال نہ ہونے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر عملہ کے خلاف سخت کاروائی
کی جا ئے۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے ڈی ٹی سی کے بارے میں
بریفنگ دی کہ سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ جاری ہے جبکہ 17ویں سکیل سے18ویں
میں ترقی کرنے والے اساتذہ کی ٹریننگ لاہور میں ہو رہی ہے
0 comments:
Post a Comment