راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے نیشنل
اور مقامی این جی اوز کے مالکان اور نمائندہ گان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو
ئے کہاہے کہ تمام این جی اوز لوگوں کی فلاح کے لیئے کام کریں اور ضلعی
انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں رہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل روجہان میں اس وقت
توجہ طلب مسائل ہیں ۔ وہاں تعلیم اور صحت کے لئے کام کیا جا ئے۔ ہارڈ ایریا
میں وزٹ کیا جا ئے اور کام کیا جا ئے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ تحصیل روجھان
میں یو سی شاہ والی کا خصوصی طور پر وزٹ کیا جائے۔ اس موقع پر ای ڈی او سی
ڈی اصغر جلبانی ، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان ، اے سی روجھان فاروق صادق
اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment