راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ صحت راجن پور میں ڈرائیورز اور سیکورٹی گارڈز
کی ’’سیاسی لسٹوں پر بھرتی ‘‘ کیلئے لسٹیں تیار ،غریب مستحق اُمیدوارصوبائی
حکو مت کی جانب سے ’’ میرٹ ‘‘ پالیسی اختیار نہ کئے جانے پر مایوس تفصیل
کے مطابق محکمہ صحت ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت ڈرائیورز اور ہسپتالوں
میں سیکورٹی گارڈز کی بھرتی کیلئے نوجوانوں سے دَرخواستیں طلب کی گئی تھیں
جس پر راجن پور شہر سمیت ضلع بھر سے ہزاروں اُمیدواروں نے ای ڈی او صحت کے
دفتر میں دَرخواستیں جمع کرادیں اب صوبائی حکومت نے ایم این ایز اور ایم پی
ایز کو ’’خوش ‘‘کر نے کیلئے ضلعی حکو متوں کو ’’سیاسی لسٹوں ‘‘پر بھرتی کر
نے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے نوجوان اُمیدواروں میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment