Feature Top (Full Width)

Saturday, 22 November 2014

دہشت گردی کو ختم کئے بغیر نظام زندگی کو نہیں چلایا جا سکتا اعجاز رندھاوا


راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )جرم کی نوعیت تبدیل ہو گئی ہے قانون سازی کا عمل جاری رہنا چاہیے ۔کچے کے علاقوں میں پولیس چوکیوں کے قیام سے کریمنل کی کمین گاہیں ختم ہو ئی ہیں ۔پولیس کی کارکردگی تب بہتر ہوتی ہے جب لوگ احساس تحفظ محسوس کریں ۔دہشت گردی کو ختم کئے بغیر نظام زندگی کو نہیں چلایا جا سکتا ۔عوام کی قوت سے ہر مشکل پر قابو پایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی راجن پور اعجاز رندھاوا نے اپنے دفتر میں اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محل وقوع کے لحاظ سے راجن پور ایک پیچیدہ ضلع ہے ایک طرف ٹرائیبل ایریا ہے تو دوسری طرف کچے کا وسیع علاقہ ہے ماضی میں یہ علاقہ ملک بھر کے کریمنل کیلئے جنت سے کم نہ تھا اور نو گو ایریاز قائم تھے کئی اضلاع کی پولیس نے مشترکہ اپریشن کر کے نو گو ایریاز کو ختم کیا جس میں کئی پولیس اہلکاروں نے جان کے نذرانے دے کر جام شہادت نوش فرمایا ۔ ان کمین گاہوں کے مستقل خاتمے کیلئے اب پولیس کی چوکیاں قائم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی نے جہاں مجرم تک رسائی کو آسان بنایا ہے وہاں کئی پیچیدگیوں نے بھی جنم لیا ہے ۔قانون سازی کا عمل جاری رہے تو مجرمانہ ذہینت کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم کو ہراساں نہیں کیا جا سکے گا راجن پور کے سولہ تھانوں میں چند سو نفری ہے۔زیادہ نفری ریلوے ٹریک کی حفاظت اور کچے کے علاقوں میں مصروف ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers