راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان
دریشک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملکی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی
ہے وزیراعظم میاں نواز شریف نے انرجی کے منصوبوں کو فوکس کررکھا ہے حالیہ
دورہ ء چین سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم اور سرمایہ کاری کو فروغ
ملے گا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ضلع راجن پور کی ترقی میں خصوصی
دلچسپی لے رہے ہیں کوہ سلیمان کے پہاڑی درہ چھاچھڑ کے سیلابی پانی اور
دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث سیلاب سے بچاؤ کے لئے محکمہ انہار کی ٹیموں
نے سروے مکمل کرلیا جلد ہی وزیراعلیٰ کی جانب سے منظوری ملنے پر ان
منصوبوں پر کام شروع کردیا جائیگا یہ بات اُنہوں نے نواحی موضع گبول جاگیر
میں مقامی زمینداروں چوہدری محمدشاہد اور چوہدری محمد رفیق کی جانب سے اُن
کے اعزاز میں دی گئی ضیافت کے دَوران اہل علاقہ سے خطاب اور صحافیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کیا ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان کا کہناتھا کہ
کوٹ مٹھن سے ریخ باغوالا فلڈ بند کی تعمیر اور فتح پور سے موضع بھاگ تک
فلڈ بند کی تعمیر سے تحصیل راجن پور سیلاب سے محفوظ رہیگی اُن کا کہنا تھا
کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اُن کی درخواست پر نئے دیہات کو بجلی کی
فراہمی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے50 نئے دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی کا
منصوبہ جلد شروع کردیا جائیگا اس موقع پر سردار ثناء اللہ خان دریشک ،خادم
خان دریشک ،منیر احمد جسکانی ،سیکرٹری یونین کونسل برکت لغاری ،اطہر سلیم
سمیت علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات تقریب میں شریک تھیں ۔
0 comments:
Post a Comment