Feature Top (Full Width)

Saturday, 15 November 2014

گندم کی پیداوا ر میں اضافہ کرکے ملک وقوم کو خوشحال بنا ئیں ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) وقت کا تقاضا ہے کہ گندم کی پیداوا ر میں اضافہ کرکے ملک وقوم کو خوشحال بنا ئیں ۔ حکومت پنجاب کسانوں کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ گند م کی پیداوار میں اضافہ کرنے والے کسانوں کو انعامات دے رہی ہے ، یہ باتیں ایم این اے
ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک نے آج کسانوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کاشتکاروں کی فلاح کے لئے بہترین منصوبے بنا رہی ہے ۔ اس تقریب میں اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن، ڈی او زراعت محمد ، چوہدری دین محمد ،ڈی ا ولا ئیو سٹاک ، مقامی زمیندار جمیل خان بزدار، سردار محمد یوسف دریشک، کاشتکار اعجاز احمد ، محمد بخش اور دیگر کاشتکاروں اور زمینداروں نے شرکت کی، ڈی او زراعت نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں پنجاب حکومت نے 71.52فی ایکڑ گند م کی پیداوارحاصل کرنے والے کو ٹریکٹر او ر دوسرے نمبر پر محمد بخش کو لیزر مشین انعام کے طور پر دیا ہے ۔ اسی طرح پیداوار میں اضافہ کرنے والے کاشتکاروں کی ضلعی حکومت بھی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers