راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان اَرم سلیم
قادری نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے آٹھویں اور پانچویں جماعت کے
پیپرز کی تیاری سراسر ظلم وزیادتی ہے ملک میں یکساں نظام ونصابِ تعلیم کے
نفاذ تک انجمن طلباء اسلام اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ملک کی ناموراسلامک
یونیورسٹی میں اسرائیل کی جانب سے اسٹال لگانے والوں کے خلاف فوری طور پر
کاروائی کی جائے یہ بات اُنہوں نے راجن پور میں میڈیا کانفرنس کے دوران کہی
اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام امتیاز حسین متیلاء،حامد رضا
،اسداللہ ثاقب اوردیگر تنظیمی عہدیداران موجود تھے مرکزی صدر کا کہنا تھا
کہ بعض قوتیں پاکستان میں اسلام کانام استعمال کر کے مذموم عزائم کی تکمیل
میں مصروف ہیں اس موقع پر مقامی کارکنان عامر نواز کھوکھر ودیگر بھی گفتگو
میں شریک تھے ۔
0 comments:
Post a Comment