راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،گرلز پرائمری سکول بستی شہید کاراستہ نہ
ہونے سے طالبات کو سخت پریشانی لاحق ،معصوم طالبات فصلات سے گذر کر سکول
پہنچنے پر مجبور ،ضلعی انتظامیہ کو بار بار دَرخواستیں دیں مگر تاحال پیش
رفت نہ ہوسکی وزیراعلیٰ پنجاب اس مسئلہ کے حل میں کردار ادا کریں اہل علاقہ
کا احتجاج صحافیوں سے گفتگو بستی گبول جاگیر کے درجنوں رہائشیوں ہاشم خان
گبول، عبداللہ خان ،حاجی شملہ خان ،ولی خان ،عبیداللہ خان ،خلیل احمد ،سابق
کونسلر حاجی زوار حسین ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ بستی میں
اکلوتے گرلز سکول میں دو سو سے زائد طالبات زیرتعلیم ہیں مگر سکول کا آدھ
کلو میٹر کاراستہ کچہ اور ناہموار ہے جس سے معصوم طالبات فصلات سے گذرکر
سکول پہنچتی ہیں بارش کے ایام میں سکول تک پہنچنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے
جس سے بچیوں کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ متعدد
بار محکمہ تعلیم کے آفیسران اور ضلعی انتظامیہ کے پاس دَرخواستیں لے کر گئے
مگر کچھ نہ ہوا اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے فوری
طورپر سنگین مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment