راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)3لاکھ 92ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو 26ستمبر
سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ
داری کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ
جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے پولیو مہم کے
حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے سی راجن پور ،ڈی ایم
او،کمانڈنٹ بی ایم پی،ای ڈی او صحت،ای ڈی او تعلیم ،ڈی ایچ او ،ڈپٹی ڈی ایچ
او،ڈی ایس پی،ڈی او سوشل ویلفیئر،جلیل الرحمان صدیقی اور دیگر متعلقہ
افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں بتایاگیا کہ یہ مہم 26ستمبر سے شروع ہوگی
اس مہم میں 1054ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔جو گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے بچوں
کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ڈی سی او نے کہا کہ علماء کرام اپنے
اپنے خطبات میں پولیو کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں اور بچوں کو قطرے
پلوانے میں والدین کو قائل کریں۔مساجد اور درباروں میں اعلانات کرائے جائیں
۔
0 comments:
Post a Comment