Feature Top (Full Width)

Monday, 5 September 2016

حکمرانوں نے کرپشن کر کے ملکی معیشت کا بیڑہ غر ق کر دیا ،پیر جعفر خان ترین

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکمرانوں نے اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کر کے ملکی معیشت کا بیڑہ غر ق کر دیا ہے عوام ملکی بحرانوں سے پریشان ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدرصاحبزادہ پیر جعفر خان ترین، جنرل سیکریٹری سلطان محمود ملک اورضلعی سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم شاد نے کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی ودفاع کے لئے جنرل راحیل شریف کے اقدامات قابل تعریف ہیں اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے پر بھارتی وزیراعظم مودی اور ،،را،، کوسختی سے خبر دار کر کے تاریخی اور جراتمندانہ اقدام کیا ہے اور کرپشن ودہشت گردی کے گٹھ جوڑکو توڑنے کے عزم کا اظہار کر کے پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے مردان میں بم دھماکہ قابل مذمت ہے پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے پنجاب میں رینجرز کو اختیارات ملنے چاہیں اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے پوری قوم کی امیدیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف وابستہ ہیں ملک میں کرپشن مہنگائی بے روزگاری بڑھ چکی ہے اور ملک کے موجودہ پارلیمانی سیاسی نظام سے عوام بیزار ہو چکے ہیں آئندہ عام انتخابات کرانے کی بجائے فوری طور پر ایک تجربہ کار و دیانتدار قومی حکومت قائم کر کے ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور پاناما لیکس پر وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ملک کے اندر اور باہر لوٹی ہو ئی قومی دولت واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers