را
جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) نادرہ آفس میں ایجنٹوں کے بغیر شناختی کارڈ کا
حصول مشکل ہو گیا ۔ ائیر کنڈیشن کمروں میں بیٹھے اہلکارباہرلوگوں کو گھنٹوں
چلچلاتی دھوپ میں کھڑا رکھتے ہیں ہتک آمیز رویہ پر درجنوں لوگوں کا تیسرے
روز بھی احتجاج جاری رہاjجس کی وجہ سے انڈس ہائی وے پر ٹریفک کئی گھنٹے رکی
رہی ۔تفصیل کے مطابق نادرہ آفس میں شناختی کارڈبنوانے کیلئے ہفتوں ٹوکن
نہیں ملتے ۔دفتر کے باہر ایجنٹ کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں اس وقت راجن
پور ضلع میں لاکھوں لوگ شناختی کارڈ سے محروم ہیں یا پھر ان کے شناختی کارڈ
کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔نادرہ آفس میں کہیں بھی سائے کا انتظام نہیں کیا
گیا نہ ختم ہونے والی طویل لائنوں میں کھڑے لوگ بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ
جاتے ہیں دوسری طرف ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھے اہلکار ایجنٹوں کے بغیر
بات سننے کو تیار نہیں ہوتے عمیر نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ اس کا شناختی
کارڈ ایکسپائر ہو گیا ہے وہ کئی ماہ سے چکر لگا رہا ہے مگر اسے ٹوکن نہیں
ملتا سیکورٹی گارڈ جیب گرم کرنے کا مشورہ دیتا ہے ملک ارشد نے بتایا کہ وہ ب
فارم بنوانے کیلئے چار ماہ سے چکر لگا رہا ہے ،مائی مٹھن نامی خاتون نے
بتایا کہ وہ گذشتہ 6ماہ سے نادرہ آفس میں موجود ہے دو مرتبہ پراسس کو مکمل
کیا گیا مگر شناختی کارڈ سے پھر بھی محروم ہے۔میر خلیل نے الزام لگایا کہ
اسے ب فارم بنانے سے انکاری ہیں نادرہ اہلکاروں کے رویے کے خلاف تین روز سے
احتجاج کا سلسلہ جاری ہے احتجاج کرنے والوں نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا
ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث اہلکاروں کا قرار واقعی
سزا دے کر شناختی کارڈ کا حصول بغیر ایجنٹوں کے آسان بنایا جائے
0 comments:
Post a Comment