را
جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )نشتر گھاٹ کی آبی گذر گاہ پر کشتیوں میں اوور
لوڈنگ اور من مانے کرایے وصول کیے جانے لگے خطرات سے دو چار انسانی جانوں
کے تحفظ کیلئے سیاسی و سماجی حلقوں نے مشترکہ مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق
نشتر گھاٹ کی آبی گذرگاہ پر کشتیوں پر30مسافروں کو لے جانے کی اجازت ہے
مگر اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے 80افراد کو کشتیوں پر بٹھا لیا
جاتا ہے اور من مانے کرایے سینکڑوں روپے وصول کیے جاتے ہیں ۔عوامی حلقوں
جنید احمد،غلام اکبرو فیض اللہ نے بتایا کہ با اثر لوگوں نے لاری اڈوں کی
طرح یہاں بھی قبضہ کر رکھا ہے اور حکومتی مشینری ان کے آگے بے بس نظر آتی
ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اصلاح احوال کیلئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو
کوئی بھی انسانی سانحہ رونما ہو سکتا ہے
0 comments:
Post a Comment