راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،ضلعی وتحصیل انتظا میہ کی عدم توجہی
،فخر جہاں ؒ پارک سمیت دیگر پارکوں کی حالت روز بروز خراب ہونے لگی ،گھاس
سوکھنے لگی درخت بھی بڑھوتری سے رُک گئے پارکوں کی نگرانی پر مامورعملہ
غائب ہوگیا ڈی سی او راجن پور فخر جہاں ؒ پارک سمیت دیگر پارکوں کی حالت
بہتر بنا نے میں کردارادا کریں یہ باتیں راجن پور کے عوامی وشہری حلقوں نے
ایک ملاقات کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ سابق ڈی سی او غازی امان اللہ
نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی قائم کرکے فخر جہاں ؒ پارک سمیت دیگر
پارکوں اور سڑکات کے درختوں کی دِیکھ بھال اُس اتھارٹی کے سپرد کررکھی تھی
مگر اب اس اتھارٹی میں ردوبدل کی گئی ہے جس سے ان پارکوں کی حالت زار پر اب
صرف رونا ہی آتا ہے کیو نکہ اِن پارکوں پر نہ صرف لاکھوں روپے خرچ ہوئے
ہیں بلکہ دیکھ بھال کے لئے درجنوں افراد نے اپناوقت صرف کیا ہے عوامی وشہری
حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment