Feature Top (Full Width)

Monday, 5 September 2016

سردارمحمد طارق خان دریشک کو چیئر مین ضلع کو نسل نا مز د کیا جائے ممتاز حسین در یشک

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما سردارمحمد طارق خان دریشک کا ضلع کونسل راجن پور کی چیئرمین شپ کے لئے پلڑا بھاری ہے اور سردار محمد طارق خان دریشک بہترین موزوں ترین امیدوار ہیں اور باکردار و عوام دوست سیاستدان ہیں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو چیئرمین ضلع کونسل راجن پورنامزدکیا جائے ان خیالات کا اظہار مٹھن کوٹ کے سیاسی سماجی کارکن ممتازحسین خان دریشک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ سردار محمد طارق خان دریشک نے ہمیشہ ضلع راجن پور میں شرافت اور خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور ا ن کے والد سابق ایم پی اے سردار حاجی غلام مجتبےٰ خان دریشک کی علاقائی تعمیروترقی اور عوام کے لئے بے لوث خدمات قابل تحسین ہیں اور مسلم لیگ ن کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں سردار محمد طارق خان دریشک مسلم لیگ ن کے ورکرزکارکنوں کے دکھ سکھ میں ہمیشہ شامل رہتے ہیں اور مسلم لیگ ن کو فعال کرنے میں ان کا بڑا کردار ہے اور علاقے کی عوام میں مقبول ہو چکے ہیں ضلع کونسل کی چیئرمینی پر ان کا حق بنتا ہے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت و صوبائی قیادت ان کی علاقائی و پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو ضلع کونسل راجن پور کا چیئرمین نامزد کرے تاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں اضافہ ہو سکے اور مسلم لیگ ن کا مورال بھی بلند ہو گا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers