Feature Top (Full Width)

Thursday, 8 September 2016

افسرا ن فلا ور شو کی کا میا بی کیلئے ابھی سے تیا ر ی شر وع کر دیں ظہو ر حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او ظہور حسین گجر کی زیر صدارت فلاور شو کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا اور انہوں نے کہا کہ دس مارچ 2017ء میں فلاور شو منعقد کرایا جائے گا جس کی ابھی سے تیاری شروع کر دیں تاکہ مارچ تک پھول نمائش کے لئے تیار ہو جائیں ۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،ای ڈی او تعلیم ،ای ڈی او فنانس ،ای ڈی او ورکس،ایم ایس ،ڈی او زراعت ،ڈی ایچ او،سکولوں کے پرنسپل اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ فلاور شو کو کامیاب کرنے کے لئے تمام محکموں کے سربراہان ابھی سے تیاری شروع کریں اور اپنے دفاتر کو بھی پھول سے سجائیں ۔انہوں نے کہا کہ پھولوں کی نمائش سے لوگوں کے ذہن میں تبدیلی آئے گی اور چہرے کھل اٹھیں گے۔ڈی سی او نے پھولوں کے مختلف اقسام بھی متعارف کرائے اور اجلاس میں ان کا طریقہ کار بھی بتایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ خالصاً فلاور شو ہو گا ۔ پھولوں کی نمائش میں جو زیادہ محنت کرے گا اسے انعام بھی دیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers