راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن سب سے بڑی چور اور کرپٹ ہے جس جماعت
کے وزیراعظم کا نام پا نامہ لیکس میں آجائے اور وہ قوم کو جواب بھی نہ دے
سکے اُسے ملک پر حکمرا نی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے یہ باتیں پاکستان تحریکِ
انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی رضا خان دریشک نے راجن پور میں
عہدیداروں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم
لیگ ن نے انتخابات سے لے کر ابتک اپنا کوئی وعدہ وفاء نہیں کیا ملک میں
بدامنی ،بے روزگاری اور رشوت ستانی کا دور دورہ ہے عام آدمی دوقت کی روزی
روٹی سے تنگ ہے عوامی فلاح کی ایک اسکیم بھی متعارف نہیں کرائی جس سے ملک
کے عام آدمی کے ساتھ ساتھ متوسط طبقہ بھی متاثر ہوا ہے اُن کا کہنا تھا کہ
قائد تحریک عمران خان نے انصاف کا نعرہ لگایا ہے اور انہوں نے ہر شہری
کوانصاف کی فراہمی تک اپنا کردار جاری رکھنے کااعلان کیا ہے اُن کا کہنا
تھا کہ عمران خان کی تقلید کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ میں اصلاحات کودیکھ کر
پنجاب حکومت بھی نقل کررہی ہے
0 comments:
Post a Comment