راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی ٹی ایس کا اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم
میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کی۔اجلاس میں ڈی
ایم او ،ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور
احمد،ڈی او تعلیم ثناء اللہ خان،سلطان دریشک اور دیگر متعلقہ افسران بھی
موجود تھے۔ سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمدنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
2383پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو تربیت کرائی گئی۔716پنجاب فاؤنڈیشن کے
اساتذہ کو ٹریننگ دی ہے ۔ٹریننگ میں مختلف مضامین اور نئے کورس شامل ہیں
۔انہوں نے بتایا کہ نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو بھی ٹریننگ دی جاتی
ہے ۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ اساتذہ اپنی ماہرانہ صلا حیتوں کے ذریعے
بچوں کو جدید علوم سے آراستہ کریں اور ان کی تربیت پر بھی توجہ دیں۔ٹریننگ
حاصل کرنے کا مقصد جدید تعلیم کوفروغ دینا ہے۔
0 comments:
Post a Comment