Feature Top (Full Width)

Monday, 26 September 2016

احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے کنور شفیق الرحمٰن

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے ۔رائے ونڈ کسی کی جاگیر نہیں ۔ ڈنڈوں کے ذریعے دھمکانے والوں کو پھول ہار پیش کریں گے ۔ پی ٹی آئی کا مقصد کرپشن کا خاتمہ پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان ہے ۔ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب تک پر امن احتجاج جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری کنور شفیق الرحمٰن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب تحریک میں راجن پور ضلع بھرپور شرکت کرے گا اور ضلع کا ہر نو جوان پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ ہے اس موقع پر عمران ستار رحمانی ، واجد علی سکھیرا ، عابد علی سکھیرا ، فاروق احمد مغل سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی شامل تھے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers