را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سابق ایم این اے سردار سلیم جان خان مزاری نے
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو اختیار ملنے سے
جرائم وکرپشن کاخاتمہ ہو گا اور جنوبی پنجاب میں فوری طور پر رینجرزآپریشن
شرو ع کیا جائے چھوٹو گینگ کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے اور
ن لیگ دور میں کرائے گئے ناقص ترقیاتی کاموں کو بھی چیک کیا جائے پاک فوج
ملک کی سلامتی کے لئے قربانیاں دے رہی ہے اور آرمی جنرل راحیل شریف قومی
ہیروبن چکے ہیں حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور
میاں برادران نے ریکارڈبیرونی قرضے لیکر پوری قوم کو مقروض کر دیا ہے قومی
وسائل میٹرو بسوں پر ضائع کئے جا رہے ہیں موجودہ حکمرانوں نے غریب طبقے کو
ئی ریلیف نہیں دیا انہوں کہا کہ ن لیگ کو عوام بار بار آزما چکے ہیں
35سالوں سے حکومت کررہی ہے لیکن ملک و قوم کو آج تک کچھ نہ دیااور ملک و
قوم پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھ چکاہے توانائی بحران لوڈ شیڈنگ مہنگائی
کرپشن نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور کسان استحصال کا شکار ہیں بے
روزگاری سے نوجوان طبقہ پریشان ہے اور قوم ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتی
ہے
0 comments:
Post a Comment