راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )محرم الحرام کے سلسلے میں ڈی سی او راجن پور
ظہور حسین گجر نے آرڈر کے ذریعے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام پر ضلع بھر
میں 2اکتوبر سے 30دن کے لئے زبان بندی کر دی ہے۔جن میں اہل تشیع مسلک کے
جام ملازم حسین ،مفتی اختر عباس ،مولوی محمد علی فاضل قم اور سید غضنفر
عباس شامل ہیں۔سنی مسلک کے مولانا انوار الحق عثمانی،محمد ایوب صدیقی،قاری
عتیق الرحمان،حق نواز @اسامہ،حاجی احسان الحق ،مولانا محمد نعیم
جمال،مولانا محبوب حسن سومرہ،مولانا الہی بخش صدیق،حماد اللہ مکول،مولانا
عبد الخالق مڑل،مفتی امداد اللہ مکول،مولانا حفیظ الرحمان مدنی،حافظ محمد
امین،مولانا محمد عثمان مکول شامل ہیں ۔اہلحدیث مسلک سے طالب الرحمان شامل
ہے۔اور بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والوں میں مولانا غلام قادر کوکب اور
مفتی محمد سلیم جند والی شامل ہیں۔
0 comments:
Post a Comment