Feature Top (Full Width)

Wednesday, 21 September 2016

ریجنٹ اوورسیز کا افتتاح ،محفل نعت کا اہتما م

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)گز شتہ روزشا ندار افتتا ح اور عظیم الشا ن محفل نعت کا انعقا د ز یر صدار ت معر و ف رو حا نی پیشو اپیرسخی سید محمد آصف سلطا ن تنیہ جانشین درگاہ ہڑند نے اپنے دست مبارک سے ریجنٹ اوورسیز کا افتتاح کیا اس موقع پرپیر سید علی ناصر شا ہ مہروی اور چیف ایگزیکٹو جان محمد ،معروف سیاستدان سردار عبدالعزیز المعروف جگن خان دریشک ،بلدیہ چیئرمین حمزہ کمال ،چیف ایگزیکٹو تاج ایئر ٹریول حاجی محمد عارف بھٹی نے بھی ریجنٹ اوور سیزاکے افتتاح میں شامل تھے۔ علاوہ مہمانان گرامی حاجی ملک محمد نوازبوہڑ،ملک محمد یونس ڈیرہ مراد جمالی ،چیف ایڈیٹرصبح وسیب جمشید فرید سومرو،ڈاکٹر شاہد رفیق ،ملک فیاض احمد بوہڑ،چو ہد ری محمدافضل چو ہد ری اسلم پیٹر و لیم سر و س، مرکزی نعت کمیٹی کے سر پرست اعلی سید جمیل الدین نصیری ،سیدریاض حسین بخاری موجود تھے عظیم الشان محفل نعت کے میزبانی کے فرائض مرکزی نعت کمیٹی کے صدر مشتاق احمدر ضوی،غلام حسین شاہین اور ریجنٹ اوور سیز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ملک سجا د حسین بوہڑ نے سر انجام دئیے اس دوران بارگاہ رسالت میں راجن پور کے معروف ثناء خواں خدیجہ سجاد ،مبشر ،مدثر مدنی برادران،قاری محمد عرفان صادقی ،حافظ نور محمد ،احسن علی لاشاری ،سلمان قادری ،شان علی قادری اوربلبل مدینہ سید خرم نصیری نے ہدیہ نعت پیش کیا اس بابرکت اور عظیم الشان محفل میں معززین شہر جنرل کونسلر محمد حنیف سونترہ،حاجی جام نذر حسین بے زور،ملک اعجاز احمد بوہڑ،ملک بشیر احمد ڈیرہ مراد جمالی ،شیر علی سونترہ ،محمد احسن تھیہم، ملک منظور احمد بوہڑنے شرکت کی آخر میں مہمانوں میں لنگر کا وسیع انتظام اور میٹھائی تقسیم کی گئی،سید علی ناصر مہروی اور حاجی ملک محمد نواز بوہڑنے ریجنٹ اوورسیز کی کامیابی اور ملک کی سلامتی ،مسلمانوں کی خیروبر کت کے لئے دعا کی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers