Feature Top (Full Width)

Sunday, 4 September 2016

نوازشریف خاندان سیاست نہیں تجارت پر یقین رکھتے ہیں سردارسلیم جان خان مزاری

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) نوازشریف خاندان سیاست نہیں تجارت پر یقین رکھتے ہیں اور حکومتی پالیسیاں عوام کے حق میں نہیں اتفاق فاؤنڈری کے مفادات کیلئے بنائی جا رہی ہیں ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے حکومت عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی حالات تیزی سے بڑی تبدیلی کی طرف جا رہے ہیں پاناما لیکس پر نوازشریف کے خلاف بہت بڑی تحریک چل سکتی ہے حکمرانوں کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے اور آرمی جنرل راحیل شریف ملک وقوم کی ضرورت بن چکے ہیں ن لیگ کی حکومت ملکی سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہے اور قوم سٹرکوں پر آنے کے لئے تیار ہے عید کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا ان خیالات کا اظہار سا بق ایم این اے سردارسلیم جان خان مزاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل روجھان اور مٹھن کوٹ میں ترقیاتی سکیموں کاعوام کوکوئی فائدہ نہیں ہو رہااور کروڑوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں عمر کوٹ مرغائی میں بھی چھوٹی چھوٹی ترقیاتی سکیموں گلیوں نالیوں اور سٹرکوں کی تعمیرمیں ناقص میٹریل کا استعمال کھلے عام کیا جا رہا ہے اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ان کے چہیتے نمائندے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں اور ان کے اثاثے میاں برادران کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو دیوالیہ کررہی ہے لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ضلع راجن پور تحصیل روجھان میں تعلیم صحت روزگار کامکمل فقدان ہے بے روزگاری بڑھ چکی ہے اور مٹھن کوٹ شہر اور رکھ نئی آبادی میں من پسندافراد کو کرپشن کر کے نوازا جا رہا ہے ایم این اے کی گرانٹ سے بننے والی ٹف ٹائل گلیوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا تمام ریکارڈ توڑ دیا گیا گلیوں میں لگائی گئی ٹف ٹائل بھی دو نمبر ہے اور گلیوں کے نیچے کوئی لیول ٹھیک نہیں رکھا گیا اور نہ ہی بیس بنائی گئی ہے پبلک ہیلتھ راجن پور کے آفیسران کرپٹ ٹھیکیدار اور ایم این اے کے چہیتوں نے عوام کے ٹیکس سے بننے والی گلیوں میں ریکارڈ کرپشن کر رہے ہیں بھاری کمیشن پر ہونے والا تعمیراتی کا م بنتے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان کی سا لمیت ونسل نوکی خوشحالی کیلئے قوم کی موجودہ کرپٹ حکومت سے جان چھڑوائیں اور ملک میں ایماندار قیادت پر مشتمل قومی حکومت بنائی جائے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers