راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )ضلع راجن پور میں آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان کے
زیر اہتمام لوک موسیقی ،عارفانہ کلام ،محفل مشاعرہ ،اور دستکاری نمائش
کرائی جا رہی ہے۔تاکہ لوگ اپنی ثقافت کو جان سکیں اور تفریح کے مواقع فراہم
کئے جاسکیں ۔یہ باتیں ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان محمد اسد اللہ
شہزاد نے ایک مراسلہ کے ذریعے بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ 15ستمبر کو مٹھن
کوٹ میں خواجہ غلام فرید ؒ کی دربار کے نزدیک عارفانہ کلام اور لوک موسیقی
کی محفل ہو گی جس میں مقامی اور دیگر شہروں سے آنے والے فنکار عارفانہ
کلام پیش کریں گے۔جبکہ 24ستمبر کو راجن پور فخر جہاں پارک میں ایک دستکاری
نمائش ہو گی اور بعد ازاں محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام ہو گا جس میں نامور
شعراء کرام شرکت کریں گے۔
0 comments:
Post a Comment