Feature Top (Full Width)

Tuesday, 27 September 2016

راجن پور شہر کی اکثر سڑکات وگلیات ٹوٹ پھوٹ گئیں شہریوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات درپیش

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور شہر کی اکثر سڑکات وگلیات ٹوٹ پھوٹ گئیں شہریوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات درپیش ہیں ضلع انتظامیہ نوٹس لے شہریوں محمد اَمین ،محمد علی ،واحد بخش، عبدالشکور ،عبدالرحمن ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جیل روڈ ،گبول مارکیٹ روڈ ،ڈاکخانہ ٹھیڑی روڈ،ضیاء شہید روڈ ،بند روڈ ،سرکلرروڈ اور عاقل پور روڈ کاشمارراجن پور شہر کی مرکزی سڑکات میں ہوتا ہے مگر عرصہ ء دراز سے اِن سڑکات کی تعمیر ومر مت نہ ہونے کے باعث اَب یہ سڑکات مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ہیں جس سے منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے دوسری جانب اندورن شہر گلیات کی حالت ناگفتہ بہ ہو چکی ہے نہ صرف اَندرون شہر بلکہ نوآباد کالونیوں میں بھی بری حالت ہے نالیوں کے ٹوٹ پھوٹ ہونے سے گھروں کا گندہ پانی سڑکات پر جمع ہو کررہی سہی کسر پوری کررہا ہے بدبواورتعفن نے الگ سے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے ڈینگی اور ملیریا کے پھیلنے کا خدشہ بھی الگ سے موجود ہے اُن کا کہنا تھا کہ ضلع انتظا میہ راجن پور شہر کی دونوں یونین کو نسلوں شرقی وغر بی کا سروے کرائے اور ترجیحی بنیادوں پر یہاں سڑکات اور گلیات کی تعمیر کرائی جائے تاکہ شہریوں کودرپیش مشکلات کا خاتمہ ہو ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers