Feature Top (Full Width)

Thursday, 8 September 2016

کانگو بخار کی وجہ ایک خطرناک وائرس ہے چوہدری نور احمد

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کانگو بخار کی وجہ ایک خطرناک وائرس ہے جو جانوروں اور مویشیوں پر پلنے والے چیچڑ کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری نور احمد سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1 راجن پور نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید قربانی کے موقع پر گھروں گھروں میں جانور لائے جاتے ہیں اور بچے ان جانوروں سے خصوصی پیار کرتے یہں لیکن بعض اوقات ان جانوروں کو چیچڑ کی بیماری ہوتی ہے۔ جن سے کانگو وائرس پھیلتا ہے۔ کانگو وائرس شدید ہیمبرج اور وبائی بخار کا سسب بنتا ہے۔ اس میں شرحِ اموات 40 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ بچے جانوروں کے چیچڑوں سے خود کو بچائیں۔ جانوروں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے محکمہ لائیو سٹاک سے رابطہ رکھیں۔ خود بھی احتیاط کریں اور اس پیغام کو اپنے گھر ، محلے اور بستیوں تک پہنچائیں۔ اس موقع پر تمام طلباء میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers