راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب کی ہدایت پر مٹھن
کوٹ میں آرٹس کونسل ڈی جی خان کے زیر اہتمام ’’ٖصوفی رنگ‘‘ محفل موسیقی کے
حوالے سے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی سی عبد الفتح
ہولیو ،اے سی راجن پور شاہد محمود ،کمانڈنٹ بی ایم پی عمران منیر، ریذیڈنٹ
ڈائریکٹر آرٹس کونسل اسد اللہ شہزاد، ہیلپ فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر
جمشید فرید،مسلم لیگی رہنماؤں ،حمزہ کما ل فرید کے علاوہ دربار خواجہ غلام
فریدؒ کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،خواجہ کلیم الدین
کوریجہ اور دیگر معززین شہر نے شرکت کی۔یہ پروگرام ہیلپ فاؤنڈیشن کے اشتراک
سے کرایا گیا۔اس ’’ٖصوفی رنگ‘‘ محفل موسیقی کے پروگرام میں عارفانہ کلام
،مقامی اور دوردراز سے آنے والے فنکاروں نے پیش کیا۔ اس موقع پر دربار
خواجہ غلام فریدؒ کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے خطاب
کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے پروگرام کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے دلوں
کو روحانی سکون ملتا ہے بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کا ذریعہ بھی ہے۔پنجاب
حکومت سرکاری سطح پر ثقافتی پروگرام کرا کے خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ اس
موقع پر اے ڈی سی نے کہا کہ اس طرح کے ثقافتی پروگرام کرانے سے لوگوں ذہنوں
میں تبدیلی آئے گی اور صوفیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کرنے سے امن قائم ہو
سکتا ہے ۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل اسد اللہ شہزادنے اپنے خیالات کا
اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر آرٹس کونسل ہر ضلع و
تحصیل کی سطح پر ثقافتی پروگرام کرا رہی ہے۔اسی طرح 24ستمبر کو راجن پور کے
فخر جہاں پارک میں دستکاری نمائش ہو گی اور رات کو محفل مشاعرہ بھی ہو
گا۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیلپ فاؤنڈیشن جمشید فرید نے کہا کہ یہ دھرتی عظیم
صوفی شاعر خواجہ غلام فرید ؒ کے نام سے منسلک ہے اور یہاں کے لوگ ایک
دوسرے سے محبت کرنے والے ہیں جس کا درس آپ ؒ نے دیا۔آخر میں انہوں نے آنے
والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
0 comments:
Post a Comment