Feature Top (Full Width)

Monday, 19 September 2016

کا نگو وائر س سے بچا و کیلئے تما م حفا ظتی تدا بیر پر عمل کیا جا ئے ظہو ر حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی انتظامات کے لئے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کی۔اجلاس میں محکمہ صحت ،لائیوسٹاک ،زراعت اور ریوینیو کے آفیسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ ہر صورت میں کونگو سے بچاؤ کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کونگو وائرس سے بچاؤ کے لئے ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔اور لوگوں کو کانگو وائرس سے آگاہی کے لئے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک سیمینار ،واک کا اہتمام کریں اور بینرز لگائے جائیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ وائرس جانوروں کے خاص چیچڑ سے پھیلتا ہے ان سے بچاؤ کے لئے خود کو اور خواتین و بچوں کو جانوروں سے دور رکھیں اور چیچڑ کو ہاتھ سے مت ماریں ۔یہ ایک مہلک بیماری ہے اور اس کی علامات میں تیز بخار،جوڑوں کا درد اور آنکھوں میں سرخی آنا ہے۔ان علامات کی صورت میں فوری طور پر سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں۔ڈی سی او نے لائیو سٹاک کے ڈسٹرکٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ فوری طور پر بھانوں ،جانوروں کی منڈیوں پر سپرے کو یقینی بنایا جائے۔علاوہ ازیں جانور پال عوام الناس تک کانگو وائرس سے بچاؤ کی آگاہی کو بھی ممکن بنایا جائے۔ اور لوگوں کو جانوروں کے کھرلیوں کی صفائی اور چونے کی سفیدی کی آگاہی دیں۔اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبد الفتح ہولیو،ای ڈی او صحت،ای ڈی او زراعت،ڈی او لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ای ڈی او صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کونگو بخار کی صورت میں ادویات دستیاب ہیں۔کانگو وائرس مہلک مگر احتیاط اعلاج سے بہتر ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers