Feature Top (Full Width)

Monday, 26 September 2016

پنجاب حکومت نے پاک فوج کی مدد سے کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کا خاتمہ کر دیا ہے ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع راجن پور میں بھی دہشت گردی اور لاقانونیت کے خاتمے کے لئے بھر پور طریقے سے کاروائی کی جا رہی ہے۔پنجاب حکومت نے پاک فوج کی مدد سے کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کا خاتمہ کر دیا ہے۔اسی طرح راجن پور کے قبائلی علاقوں میں رینجر اور بی ایم پی مل کر فراریوں کے خلاف سخت کاروائی کر رہے ہیں۔حالیہ دنوں میں بھی ٹرائبل ایریا میں پاک فوج،رینجر اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے بھر پور کاروائی کر کے فراریوں کا خاتمہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار امن کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1راجن پور میں تقریب سے ڈی سی اوظہور حسین گجر ،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد، اساتذہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بچوں نے امن کے موضوع پر تقاریر کیں۔اس تقریب کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام ایک امن کا دین ہے اور ہمیں امن و صبر کا درس دیتا ہے۔ ہمارے نبی کریم ﷺ نے امن اور محبت کا سبق دیا ہے۔پاکستان میں چند ملک دشمن عناصر امن تباہ کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن حکومت اور ہمارے ملک کی افواج نیملک دشمن عناصر کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔نیشنل ایکشن پلان سے ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے ۔پنجاب حکومت نے امن کی بہتری اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے محکمہ پولیس کے نظام کو جدید طریقہ کار سے آراستہ کر دیا ہے۔مقررین نے کہا کہ ہم نہ صرف پاکستان میں امن چاہتے ہیں بلکہ پوری دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں۔تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی اور امن کے کئے دعا کی گئی اور سکول کے بچوں کو تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers