راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )فرسٹ ایڈ کی تعلیم کو نصاب میں شامل کی جائے۔اب
تک ریسکیو 1122نے 51ہزار 905مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے ہسپتال منتقل
کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانا محمد یامین نے آج
فرسٹ ایڈکے عالمی دن کے موقع پر واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس
موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم ،ریسکیورز اور سکولوں کے
طالب علموں نے شرکت کی۔یہ واک ریسکیو 1122کے آفس سے شروع ہوئی اور مختلف
راستوں سے ہوتی ہوئی کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد
اسلم اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور میں ریسکیو 1122کا
آغاز 2009ء میں ہوا۔چودہ ہزار دو سو مریضوں کو فرسٹ ایڈ دے چکے ہیں اور
اکیس ہزار افراد کو ریسکیو کی تربیت دی جا چکی ہے۔جن میں سکول، کالجزاور
دیگر اداروں و افراد کو تربیت دی ہے۔لوگوں کی جان و مال ، قدرتی آفات اور
حادثات میں حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
0 comments:
Post a Comment