را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )این ایچ اے کے پٹواریوں کی کرپشن ،تین رکنی
کمیٹی فہرستوں کا جائزہ لے گی۔تفصیل کے مطابق بے نظیر شہید برج کی رابطہ
سڑک میں آنیوالی اراضی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے ۔این ایچ اے کے
پٹواریوں نے اراضی کے مالکان سے ملی بھگت کر کے اپروچ روڈ میں آنے والی سڑک
پر سینکڑوں درخت اور پختہ مکان ظاہر کر دیے ہیں ۔عباس نامی پٹواری نے اس
بارے غلط بیانی کرتے ہوئے نہ صرف فہرتیں دکھانے سے انکار کر یا بلکہ جھوٹ
بولتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فہرستیں ڈی سی او آفس میں جمع کرا دی گئیں ہیں جب
ڈی سی او سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نہ صرف اس کی تردید کی بلکہ بتایا
کہ ان فہرستوں کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔جس کی
فائنل منظوری کے بعد رقوم کی ادائیگی کی جائے گی ۔یاد رہے کہ لاکھوں روپے
دے کرپٹواریوں نے یہاں اپنی تعیناتیاں کرائی ہیں ۔اس سلسلے میں تیار کی
گئیں فہرستوں میں فرضی اعدادو شمار شامل کر کے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے
کا نقصان دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔محمد اکبر ،خلیل احمد ،ظفر اقبال،اللہ
بخش،کرم داد ،رفیق احمد و دیگر نے ڈی سی او راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ
ان الزامات کی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی
جائے۔
0 comments:
Post a Comment