Feature Top (Full Width)

Sunday, 11 September 2016

محکمہ تعلیم اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ اہم کردار ادا کر رہے ہیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی تعلیم دوست پالیسی اور’’ ہر بچہ سکول میں ‘‘کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی حکومت ،محکمہ تعلیم اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ اہم کردار ادا کر رہے ہیںاور انہوں نے 11ہزار سے زائد بچوں کو پرائمری سکولوں میں داخل کرایا ۔یہ باتیں ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈی او تعلیم ثناء اللہ سہرانی،ڈپٹی ڈی او تعلیم راجن پور امجد اسلام امجد،جامپور محمد نواز،سنیئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور،جنرل منیجر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ ملک منظور ،پروگرام منیجر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ اعزادار دریشک،مہوش طارق ،اے ای اوز مردانہ و زنانہ کے علاوہ محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ای ڈی او تعلیم نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی اپنا ٹارگٹ پورا کریں گے۔اور انشاء اللہ ضلع بھر میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ نے سکولوں میں داخلہ کرانے کی مہم کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور انشاء اللہ پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح ہم بھی شرح خواندگی میں پیچھے نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کی طرف سے سکول کے بچوں کو بیگ،کاپیاں اور پینسلزولیزر کٹس دینے کے ساتھ تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers