Feature Top (Full Width)

Thursday, 29 September 2016

زندہ قومیں اپنی ثقافت کوہمیشہ یاد رکھتی ہیں محمد اسد اللہ شہزاد

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )زندہ قومیں اپنی ثقافت کوہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔ضلع راجن پور میں ادبی اور ثقافتی پروگراموں سے لوگوں میں ذہنی ہم آہنگی اور شعور پیدا ہو گا اور امن کو فروغ ملے گا۔یہ باتیں کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس عمران منیر نے گزشتہ روز فخر جہاں پارک میں ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈی ایم او ملک راشد،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈی جی خان محمد اسد اللہ شہزاد،میڈیا کے نمائندوں اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ضلع راجن پور کے شعراء کرام نے اپنا اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور لوگوں سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈی جی خان محمد اسد اللہ شہزادنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ اطلاعات و ثقافت کی ہدایت پر یہ ثقافتی اور ادبی پروگرام کرائے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کا ذہن امن اور محبت کی طرف راغب ہو اوردہشت گردی جیسی لعنت کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ ایسے پروگرام تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کرائے جائیں گے۔اب ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈویثرن کے مختلف اضلاع میں ثقافتی تقریبات منعقد کرائی جا رہی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers