Feature Top (Full Width)

Tuesday, 27 September 2016

چیئر مین بلاول بھٹو زرداری جلد ہی جنو بی پنجاب سے دورے کاآغاز کریں گے امان اللہ خان دریشک

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی وسابق ممبر صو بائی اسمبلی سردار محمدامان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری جلد ہی جنو بی پنجاب سے دورے کاآغاز کریں گے پیپلز پارٹی پنجاب میں کھوئی ہوئی سیاسی طاقت بحال کرکے ہی دَم لے گی پارٹی کی تنظیمِ نو اور پرانے کارکنان کو آگے لایا جائیگا صوبائی صدر جنو بی پنجاب مخدوم احمد محمود نے رابطہ مہم تیز کردی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور اپنے گروپ کے کارکنان سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اس لئے جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو ملک کے تمام صوبوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام کراتی ہے مگر مسلم لیگ ن نے صرف اور صرف لاہور کو ترقیاتی کا موں کا محور بنا رکھا ہے جنو بی پنجاب جو اجناس کی پیداوار کے حوالے سے سرِفہرست ہے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی یہاں کے عوام صحت ،تعلیم اور بے روزگاری سے پریشان ہیں اس موقع پر سردار فاروق امان اللہ خان دریشک ممبر صو بائی سنٹرل کمیٹی بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers