Feature Top (Full Width)

Tuesday, 27 September 2016

بھارت ہوش کے ناخن لے پاکستان اب ناقابل تسخیر قوت بن چکا حفیظ الرحمن خان دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایم این اے مسلم لیگ ن سردار حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے پاکستان اب ناقابل تسخیر قوت بن چکا پاکستان کا بچہ بچہ ملک پر جان دینے کوتیار ہے بھارت کے اپنے ہی فوجی اب چھٹیوں پر جارہے ہیں بھارت کو کشمیر کاکوئی غم نہیں بلکہ وہ سی پیک منصوبہ سے خوفزدہ ہے اس لئے ہمیں سی پیک منصو بے کی تکمیل میں ہر ممکن کردار ادا کر نا ہوگا اِن خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے گروپ کے سرکردہ راہنماؤں سے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج پوری طرح چوکس ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے جس انداز میں مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے اُجاگر کیا اِس کی مثال نہیں ملتی اُن کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستا نی قوم ہمیں اتحاد ویگا نگت اور ملی جوش وجذبہ کا مظا ہرہ کرنا چاہیئے اُن کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ وہ دِن ضرور دیکھنا نصیب ہوگا جب کشمیر پاکستان کا حصہ بن جائیگا اس موقع پر سردار محمد یوسف خان دریشک، سردار محمد اکرم دریشک ایڈووکیٹ ودیگر موجود تھے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers