راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کالجز میں اعلیٰ تعلیم
یافتہ اساتذہ و سٹاف تعینات کر کے طالبعلموں کی تعلیم و تربیت میں کوشاں
ہے۔جس کا منہ بولتا ثبوت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کی طالبہ میمونہ
رزاق ہے جس نے بی ایس سی میں 637نمبر لے کر ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل
کی اور اپنا و ادارے کا نام روشن کیا۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل ڈگری کالج
برائے خواتین مسز شاہینہ ناز نے نیا داخلہ لینے والی فسٹ ایئر کی طالبات
کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی کالجز ارشد
بخاری،اے ڈی کالجز پروفیسر فخر لطیف بزدار،سابقہ ڈی ڈی کالجز پروفیسر کلیم
اختر قریشی،پروفیسرز،لیکچرارز اور سٹاف کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد نے
شرکت کی۔مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم پرائیویٹ
اکیڈیمیز کا رخ کرنے کی بجائے کالج کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں جہاں پر
تعلیم یافتہ سٹاف ،لائبریری ،کمپیوٹر لیب کے علاوہ غریب طالبات کے لئے
پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ جیسی سہولیات موجود ہیں۔ہائر ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق فسٹ ایئر میں پہلا داخلہ لینے والی طالبہ نے
اپنے ہاتھوں سے کالج کے لان میں پودا لگایا ۔علاوہ ازیں یوم دفاع کے حوالے
سے بھی کالج ہذا میں منعقدہ پروگرام میں طالبات نے ملی نغمے ،تقاریراور
ٹیبلو پیش کئے۔تقریب میں پاک فوج کے شہداء اور نشان حیدر پانے والے
نوجوانوں کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment