راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)دارالاامان میں مقیم خواتین کو عید کی خوشیوں
میں شامل کرنے کر کے اللہ کی خوش نودی حاصل کرنی چاہئے اور ضلعی انتظامیہ
اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔یہ باتیں ڈی سی او ظہوحسین
گجر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبد الفتح ہولیونے دارالامان میں
مقیم خواتین کو عید گفٹ تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر سپریٹینڈنٹ
دارالامان صباء زہراء نے بتایا کہ دارالامان راجن پور میں اس وقت پانچ
خواتین اور ایک بچہ مقیم ہے ان کی دیکھ بھال اور کھانے پینے کے انتظامات
موجود ہیں اور ان کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے
اور مزید برآں ان کی طبی امداد کے لئے ایک لیڈی ڈاکٹر کا بندوبست ہے۔مزید
انہوں نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کے بچوں کے لئے کھلونے اور
جھولے بھی موجود ہیں۔اور یہ یہاں ہر طرح سے محفوظ ہیں۔اس موقع پر ڈی او
سوشل ویلفیئر شازیہ نواز اور دیگر سٹاف موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment