Feature Top (Full Width)

Sunday, 4 September 2016

را جن ہور میں ڈ یڑ ھ لا کھ پو دے لگا نے کا ہد ف مقر ر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پودا لگانا کار ثواب ہے اور فائدہ بھی ہے ،ہر شخص اپنے اپنے حصہ کا پودا ضرور لگا ئے اور اس کی حفاظت بھی کرے۔تمام ضلعی اداروں کے سربراہاں اپنے اپنے دفاتر میں پودے لگائیں اور مشنری جذبہ کے ساتھ اس مہم کو کامیاب بنائیں ۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ایم این اے سردار جعفرخان لغاری کے ہمراہ شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو ،کمانڈنٹ بی ایم پی عمران منیر،اسسٹنٹ کمشنر شاہد محمود،ڈی ایم او ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،ایس این اے عبدالرحمان لاکھا ، ای ڈی او تعلیم ،صحت،فنانس،ورکس اور جنگلات کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے شجر کاری مہم کا افتتاح اپنے ہاؤس میں پودا لگا کر کیا ۔بعد ازاں ڈی سی او کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی پودے لگائے گئے۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں ایک لاکھ پچاس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ضلع بھر کے شہروں کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی پودے لگائے جائیں گے۔ ضلع راجن پور کو انشاء اللہ سرسبز و شاداب بنا ئیں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers