Feature Top (Full Width)

Sunday, 4 September 2016

ضلع راجن پور میں کسانوں کو کھاد ، بیج اور زرعی ادویات سستی اور میعاری فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ملک سیف الرحمان

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں کسانوں کو کھاد ، بیج اور زرعی ادویات سستی اور میعاری فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔جعلی زرعی ادویات اور زائد المیعاد ادویات و لائسنس رکھنے والے ڈیلروں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے گی ۔حکومت پنجاب کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔یہ باتیں ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان نے آج ٹیم کے ہمراہ زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے لائسنس اور ادویات کی کوالٹی چیک کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی او زراعت ملک شبیر احمد اور دیگر زراعت افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ضلع راجن پور کے چھ زراعت افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں جو آئندہ یہ مجسٹریٹ موقع پر دوکان داروں کو موقع پر جرمانہ اور قانونی کاورائی عمل میں لائیں گے۔انہوں نے دوکان داروں کو وارننگ دی کہ اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ اور کسانوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق زرعی ادویات فروخت کریں تاکہ ملکی پیداوار میں اضافہ حاصل ہو۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers