Feature Top (Full Width)

Tuesday, 27 September 2016

راجن پور ، آرٹس کونسل کے زیراہتمام خواتین کے لئے مخصوص ایک روزہ دستکاری نمائش کااہتمام

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور ، آرٹس کونسل کے زیراہتمام خواتین کے لئے مخصوص ایک روزہ دستکاری نمائش کااہتمام ،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری فورس عمران منیر نے نمائش کاافتتاح کیا تفصیلات کے مطابق راجن پور کے معروف فخر جہاں پارک میں ڈیرہ غازیخان آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایک روزہ دستکاری نمائش منعقد کی گئی جس میں مختلف اداروں اور سماجی تنظیموں نے اپنے اپنے اسٹالز لگائے ان اسٹالز پر خواتین کی اپنے ہاتھوں سے تیارکردہ اشیاء (کپڑے ،گھریلواستعمال کی اشیاء )نمائش کے لئے رکھی گئیں ان اسٹالز پر صرف خواتین ہی کی اشیاء رکھی گئی اور خواتین ہی نے ان میں دلچسپی ظاہر کی کما نڈنٹ بارڈر ملٹری فورس نے افتتاح کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ان پسماندہ اضلاع میں خواتین مہنگائی سے عاجز ہوتی ہیں گھر میں بیٹھ کر ہاتھوں سے بڑی محنت سے وہ اشیاء تیار کرتی ہیں اس نمائش سے ان غریب خواتین کو معاشی حالت سدھارنے میں مدد ملے گی اس موقع پر انہوں نے قائم اسٹالز کادورہ کیا اس موقع پر ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل اسداللہ ،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر شازیہ نوا زودیگر حکو متی آفیسران موجود تھے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers