را
جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )محکمہ جنگلات کوٹ مٹھن کے اہلکا ربہتی گنگا میں
ہاتھ دھونے لگے سرکاری جنگلات کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا اہلکار
لاکھوں میں کھیلنے لگے حکام سے کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق محکمہ
جنگلات کوٹ مٹھن ،ونگ،بروس آباد ،بستی شکانی،کوٹلہ حسین،رکھ ڈانمہ شمالی
وجنوبی،ہیڈ حامد،نورپور ،موضع تونگ،مرغائی ودیگر علاقوں میں سرکاری درختوں
کا صفایا کیا جا رہا ہے بااثر افراد کے کہنے پر جنگلات کے اردگرد دوبارہ
نزدیک ہی پرائیویٹ آرے لگے ہوئے ہیں اور سرکاری لکڑی کی فروخت جاری ہے اور
قومی خزانے کو بے دردی سے نقصان پہنچایا جا رہا ہے اہلکار کرپشن کے بہتی
گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں اور ان کرپٹ اہلکاروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں
ہے مبینہ طور پر لاکھوں کروڑوں کی جائیدادیں بنا چکے ہیں اور جنگلات سے دن
دہاڑے ٹریکڑ ٹرالیوں ،رکشوں،ریڑھیوں پر سرکاری لکڑی لوڈ کر کے دھڑلے سے
فروخت کی جا رہی ہے اور جو جنگلات میں سرکاری پیٹراور ٹیوب ویل لگائے گئے
تھے وہ تباہ برباد ہو چکے ہیں اور مشینری اکثر بیچ کر کھا گئے ہیں اکثر
جگہوں پر درختوں کو پانی نہیں دیا جاتاجس کی وجہ سے نئے درخت سوکھ رہے ہیں
اور جو پرانے درخت ہیں ان کے ڈھیریاں لگا کر سرکاری طور پر فروخت کرنے
کیلئے بولی لگائی جاتی تھی آج کے دور میں ایسا نہیں ہو رہا اور جنگلات کا
نہری پانی بھی فروخت کیا جا رہا ہے سرکاری رقبوں کی بندر بانٹ جاری ہے اور
سرکاری مٹی بھی ٹھیکیداروں کو فروخت کی جا رہی ہے اور فرید پارک کے فنڈزہڑپ
کر رہے ہیں گراسی پلاٹ بھی سوکھ چکے ہیں اور صفائی کا کوئی نظام نہیں ہے
بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور بچوں کو آئے روز
چوٹیں لگنا روز کا معمول بن گیا ہے اور پارک میں رات کو اندھیرے کا راج ہو
تا ہے کیونکہ وہاں پر لائٹ کے لئے پول تو موجود ہیں مگر اس میں بجلی نہیں
جس کی وجہ سے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی
سماجی حلقوں ،شوکت حسین،محمد عمران،شہزاد خان،اقبال حسین،ملک مجاہد،اکبر
،راشد حسین ودیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment