Feature Top (Full Width)

Monday, 12 September 2016

بالخصوص شہری ودیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اورحفظان صحت کاخاص خیال رکھنے کے احکامت جاری

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب کے خصوصی حکم پر ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرضلع راجن پور ظہورحسین گجر نے محکمہ صحت ضلعی حکومت راجن پور اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ضلع راجن پور کی انتظامیہ کو ضلع بھرمیں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے ، جانوروں کے فضلہ جات ، آلائیشیں اورخون کو تلف کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کردیں اوربالخصوص شہری ودیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اورحفظان صحت کاخاص خیال رکھنے کے احکامت جاری کردئیے۔ جانوروں کے فضلہ جات کو تلف کرنے کی مضبوط ،منظم اورمحفوظ حکمت عملی کے تحت جامعہ منصوبہ بندی کرنے کے احکامات جاری ہو گئے۔ گھروں ،گلی کوچوں،محلوں، سڑکوں اور اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرااورحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق رکھنے کے لئے محکمہ صحت ضلعی حکومت اورمیونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ بھرپورتعاون کرنے کی بھی ہدایت جاری کردیں۔ اورحکومت پنجاب کی طرف سے ہدایات جاری کیں کہ جانوروں کے فضلہ جات،آلائیشیں اورخون کوباقاعدہ طورپرتلف کرنے کا خصوصی طورپرانتظام کیاجائے۔ کسی وجہ سے فضلہ جات ، آلائیشیں،خون وکوڑاکرکٹ رہ جائے تووزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے تحت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کاعملہ 20 سے 30 منٹ کے اندر اٹھانے اور تلف کرنے کے لئے فوری طورپرایکشن لے۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت ضلعی حکومت اورمیونسپل ایڈمنسٹریشن کے ذریعے صفائی ستھرائی فضلہ جات خون کو اکٹھاکرنے اورتلف کرنے کی منظم منصوبہ بندی تیارکر لی گئی جس کے تحت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ضلع راجن پور کے تحصیل میونسپل آفیسرز،چیف آفیسرز، سینیٹیشن انچارج اور محکمہ صحت ضلعی حکومت کے سربراہ ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور ڈاکٹرفیاض کریم لغاری ، ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پورڈاکٹرمحبت علی چوہدری کے خصوصی حکم پر ڈسٹرکٹ سینیٹیشن ٹیم کے انچارج ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹرمحمداکرم وسیم نے ضلع بھرکی تینوں تحصیلوں جام پور، راجن پور اورروجھان میں تحصیل فوڈانسپکٹروں کی عید کے تمام روز ڈیوٹیاں لگادیں جوکہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی اورحفظان صحت کے نظام کی نگرانی کرنے کے پابندہوں گے۔ اورشکایات کے سلسلہ میں فوری طورپرمتعلقہ تحصیل کے تحصیل میونسپل آفیسر، چیف آفیسر، سینیٹیشن انچارج کوآگاہ کرنے میں معاونت کریں تاکہ ضلع بھرمیں صفائی ستھرائی اورحفظان صحت کے نظام میں کسی بھی ناگہانی رکاوٹ کو فوری طورپردورکیاجاسکے اسی طرح ڈسٹرکٹ اورتحصیل کی سطح پر فوری طورپرایمرجنسی کنٹرو ل روم /شکایتی مراکز دفترتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں قائم کرنے اوران پر حکومتی ہدایات کے تحت 20سے 30 منٹ کے اندر ہیلتھ اتھارٹی پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس 2001 ؁ء ترمیمی 2005 ؁ء اور ایکٹ 2013 ؁ء کے تحت انتظامات وکاروائی کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ نیز سنت ابراہیمی ؑ کی تکمیل یعنی قربانی کے جانوروں کوذبح کرتے وقت بچوں کودور رکھیں اورخودبھی خون کے چھینٹوں سے محفوظ رہیں ۔ضلع بھرکی عوام عیدالاضحی کے موقع پر گھروں ، گلی محلوں، سڑکوں ،پارکوں اوراردگردکے ماحول میں صفائی ستھرائی اورحفظان صحت کاخاص خیال رکھیں۔ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ضلع راجن پور کی مقررکردہ جگہوں پرہی کوڑاکرکٹ،جانوروں کوفضلہ،آلائیشیں اورخون اکٹھاکرکے ڈالنے کے پابندہوں گے۔ جانوروں کی آلائیشیں ،خون اورفضلہ جات وکوڑاکرکٹ وغیرہ کوکھلی جگہ پرہرگزنہ پھینکیں اس سلسلہ میں عوام کی سہولیات کے پیش نظرضلع بھرکی تینوں تحصیلوں میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تحت کمپلینٹ اسکواڈسیل تشکیل دے دئیے گئے جن کی براہ راست محکمہ صحت ضلعی حکومت کے ڈسٹرکٹ اورتحصیل انسپکٹرز نیز تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے میونسپل آفیسرز، چیف آفیسرزاورسینیٹیشن آفیسرزبراہ راست ذمہ دار اورفرائض سرانجام دینے کے پابندہوں گے۔ ضلع بھرمیں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا صفائی عملہ معمول کے مطابق عیدکے تمام دنوں میں صبح شام مسلسل اپنے فرائض سرانجام دیں گے کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طورپرایکشن لیتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی سہولیات اوراختیارات کے تحت مقررہ وقت کے اندر عملدرآمدکرنے کے پابندہوں گے نیز محکمہ صحت ضلعی حکومت راجن پور کے ڈسٹرکٹ اورتحصیل انسپکٹراورتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ،عملہ صفائی ، سپروائزر، سینیٹیشن انچارج بالخصوص شہری ودیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اورحفظان صحت کا خصوصی خیال رکھیں گے۔کیونکہ ضلعی حکومت ، محکمہ صحت اورتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا مقصدضلع بھرکے شہریوں کوصاف ستھرا اورحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت مندماحول فراہم کرناہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers